جمعیت علما پاکستان مرکزی عہدیداروں کے انتخابات کیلئے اجلاس 10ستمبر کو طلب

اتوار 20 اگست 2017 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) جمعیت علما پاکستان کی الیکشن کمیٹی کے چیرمین پیر عبدالخالق بر چونڈی شریف نے مرکزی عہدیداروں کے انتخاب کے لئے 10۔ ستمبر کو مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور میں طلب کرلیا ہے۔ جس میں نئے مرکزی صدر، سینیر نائب صدر اور مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدوں کے لئے ملک بھر سے خادمین جمعیت حصہ لیںگے۔

(جاری ہے)

ترجمان جے یو پی نے واضح کیا ہے کہ ضلعی اور صوبائی سطح کے پارٹی انتخابات کے بعد مرکزی انتخابات مکمل کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم کی جماعت پیر اعجاز ہاشمی اور صاحبزادہ شاہ اویس نورانی کی قیادت میں متحد ہے پارٹی میں نفاق کا باعث بننے والوںکے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ترجمان کا کہنا تھا کہ جے یو پی کی منزل نظام مصطفی ہے، جس کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی عہدوں کی لالچ میں پارٹیاں تقسیم کرنے کا عمل قابل مذمت اور افسوسناک ہے مولانا شاہ احمد نورانی کا نام استعمال کرنا اور ان کے گھر سے عداوت رکھنا ناقابل فہم ہے۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :