بجلی کا گردشی قرضہ450روپے سے بھی تجاوز کرگیا
شدید مالی بحران کا شکار ہیں،نئی وزارت بننے کے باوجود بھی بجلی بنانے والی کمپنی کو فنڈز جاری نہ ہوسکے ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اندیشہ بھی بڑھ گیا
اتوار 20 اگست 2017 18:51
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی60فیصد کم ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی گردشی قرضہ450ارب روپے سے زائد ہے جو کہ2013ء میں پیپلزپارٹی کی حکومت موجود گردشی قرضہ سے کہیں زیادہ ہے،حکومت نے برسراقتدار آتے ہی380 ارب روپے سے زائد کے واجبات ادا کئے تھے تاکہ لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے لیکن تاحال حکومت بجلی بحران پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعلیٰ سطح اجلاس میں یہ واضح کیا کہ ملک کو توانائی بحران سے نکالنے اور بجلی بنانے والی کمپنیوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے بروقت ادائیگیاں لازمی ہیں۔دوسری جانب کے الیکٹرک اور پیسکو کے حالات زرہ مختلف ہیں،کے پی کے کی حکومت پہلے ہی ہائیڈل پاور کی مد میں اپنا منافع مانگ رہی ہے اور پیسکو حکام سسٹم کے کمزور اور بعض علاقوں میں ریکوریوں کا رونا روہے ہیں،کے الیکٹرک میں بھی گردشی قرضہ بڑھتا جارہا ہے حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن لاسز میں واضح کمی ہوئی ہے اور لائن لاسز5فیصد سے کم ہوکر ایک فیصد تک پہنچ گئے ہیں لیکن اس کے باوجود گردشی قرضہ پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ذرائع کا ہکنا ہے کہ ملک میں چند بڑے شہروں کے علوہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کئی کئی گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے،اگر لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تو گردشی قرضہ چند ماہ میں ہی ڈبل ہوجائے گا۔2015ء میں لوڈشیڈنگ میں کمی لائی گئی لیکن اس کے ساتھ ہی گردشی قرضہ583ارب روپے سے بھی تجاوز کرگیا تھا جس کے بعد ایک طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کرنا پڑا تاکہ قرضہ قرضہ کو کم کیا جاسکے۔ماہرین کا خیال ہے کہ حالیہ حکومت بحران کی وجہ سے بجلی کے نئے منصوبوں کو بھی نقصان پہنچے گا اور ان کو مکمل ہونے میں مزید چھ ماہ کی اضافی مدت لگ جائیگی جس کے تحت آئندہ انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ پر قابو پانا خواب ہی رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.