بھارتی ڈراموں کے اداکار گاگن کنگ اور ارجیت لاوانیا کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

اتوار 20 اگست 2017 18:51

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) بھارتی ڈراموں کے اداکار گاگن کنگ اور ارجیت لاوانیا کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے بتایاگیا ہے کہ دونوں اداکار گجرات میں امبر گاؤں سے اپنے ٹی وی سیریل ’’ماہاکالی‘‘ کی شوٹنگ ختم کر کے واپس ممبئی آ رہے تھے اس دوران احمد آباد ممبئی ہائی وے پر ان کی گاڑی بے قابو ہو کر کھڑے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے تنیجے میں دونوں اداکار موقع پر ہی چل بسے جب کہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی حادثے کے بعد پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو حراست میں لیا لیکن عینی شاہدین نے جب پولیس کو بتایا کہ ٹرالر سڑک کنارے کھڑا تھا اور حادثے میں اس کے ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں تھی تو پولیس نے ڈرائیور کو رہا کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا ہے ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے وقت اداکار گاگن کنگ نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہے تھے پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہی

متعلقہ عنوان :