این ای120 :الیکشن مہم کے دوران ن لیگ کہیں بھی نظر نہیں آرہی ،یاسمین راشد

کلثوم نواز شکست کے خوف سے ملک سے بھاگ گئی ہے،شریف فیملی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں،پی ٹی آئی امیدوار

اتوار 20 اگست 2017 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی این اے 120 سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے یوسی 54 پیر مکی سے ڈور ٹو ڈور کیمپین کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میری انتخابی مہم کو حلقہ میں سولواں دن ہے حلقہ میں کیمپین میں ( ن) لیگ کو کوئی شخص نظر نہیں آ رہا کلثوم نواز شکست کے خوف سے ملک سے بھاگ گئی ہے جو شک نواز شریف پر لاگو ہوئی وہی کلثوم نواز پر عائد ہوتی ہے شریف خاندان میں اختلافات پیدا ہو گئے ہے ، شہباز شریف وزیر اعظم بننے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے تھے ، شہباز شریف کے الیکشن میں کھڑے ہونے سے نواز شریف کو خطرہ ہو گیا تھا، نواز شریف 35سالوں میں کوئی اچھا ہسپتال نہیں بنا سکا جہاں اسکی بیوی علاج کروا لیتی میں نے الیکشن کمیشن میں سات پٹیشن دائر کی ہے ان کا جواب دیا جائے کل تک تصدیق شدہ ووٹر لسٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے بلاک کوڈ اب بھی ادھورے ہے الیکشن کمیشن کوئی جواب نہیں دے رہا ، الیکشن ٹریبونل سے کلثوم نواز کے کاغذات مسترد ہونگے ،حلقہ میں بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں میں اور میری ٹیمیں گھر گھر جا کر ووٹ مانگ رہی ہے عوام سے جھوٹ بولنے والے آج عوام کا سامنا کرنے سے ڈر رہے ہیں ان کا کچا چٹھا عوام کے سامنے کھل کر آ گیا ہے کارکن عمران خان کے پیغام گلی گلی محلہ محلہ پہنچا رہے ہیں حکمران شاہی خاندان نے ملک کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا عوام کا استحصال کرنے والے ووٹ کے تقدس کی باتیں کر رہے ہیں ،2013 کے انتخابات میں عوام کے ووٹروں کو روند کر جھرلوں پھیر کر شریف خاندان اقتدار پر قابض ہوا

متعلقہ عنوان :