راولپنڈی ڈویژن سے زین الٰہی رکن قومی اسمبلی نے سب سے کم ٹیکس ادا کیا

ملک تیمور نے ٹیکس نمبر ہی نہیں لیا،صوبائی اراکین اسمبلی میں اعجاز خان نے سب سے کم ٹیکس ادا کیا ان اراکین کے گیس،بجلی بل لاکھوں روپے میں ہیں بیرون ملک دورے کرتے ہیں مہنگے سکولوں میں ان کے بچے پڑھتے ہیں،ٹیکس ادا کرنے میں بخیل ثابت ہوئے،پارلیمنٹیرین ٹیکس ڈائریکٹری میں انکشاف

اتوار 20 اگست 2017 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) راولپنڈی ڈویژن سے منتخب اراکین قومی اسمبلی میں زین الٰہی نے سب سے کم ٹیکس ادا کیا ہے صوبائی اسمبلی اراکین میں ایم پی اے اعجاز خان نے سب سے کم ٹیکس ادا کیا ہے،اراکین قومی اسمبلی کی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے قریبی عزیز زین الٰہی نے سب سے کم یعنی57ہزار روپے ٹیکس ادا کیا ہے حالانکہ زین الٰہی ارب پتی ہیں،راولپنڈی کے کنٹونمنٹ علاقہ سے منتخب ہونے والے ملک ابرار دوسرے نمبر پر ہیں جس نے کم ٹیکس یعنی61ہزار روپے ادا کیا ہے،اس کے بعد جہلم سے خادم حسین چوہدری نے صرف64ہزار روپے ٹیکس اداکیا ہے،خادم حسین کا پورا خاندان یورپ میں رہائش پذیر ہے،چکوال کے جاگیردار خاندان سے تعلق رکھنے والے سردار ممتاز ٹمن نی74ہزار روپے ٹیکس ادا کیا ہے ،ملک اعتبار خان نے ڈیڑھ لاکھ ٹیکس ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان ایک لاکھ59ہزار روپے،شیخ رشید5لاکھ6ہزار روپے،گوجرخان اور راولپنڈی کے سابق چیئرمین جاوید اخلاص نی77ہزار روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔اسد عمر6لاکھ37ہزار روپے،طارق فضل چوہدری1لاکھ78 ہزار روپے،چوہدری نثار11لاکھ20ہزار،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نی2.7ملین روپے،سرور خان نی1لاکھ39ہزار،شیخ آفتاب1.09ملین روپے،میجر طاہر اقبال نی2لاکھ17ہزار ٹیکس ادا کیا ہے۔

راولپنڈی سے اراکین پنجاب اسمبلی میں تیمور خان نے ٹیکس ادا ہی نہیں کیا،صوبائی وزیر اشفاق سرور نی1لاکھ45ہزار،راجہ محمد علی39500روپے، افتخار احمد63ہزار،راجہ شوکت بھٹی35ہزار،انجینئر قمرالاسلام 1لاکھ38ہزار،سرفراز افضل36ہزار،ملک افتخار57ہزار روپے،راجہ راشد حفیظ16لاکھ روپے،اعجاز خان35ہزار،عارف عباسی2.3ملین روپے،راجہ حنیف 42ہزار،اعجاز بخاری1لاکھ47ہزار،جہانگیر خانزادہ18ہزار،شاویز خان1لاکھ47ہزار،شیرعلی خان3لاکھ48ہزار، ظفراقبال83ہزار،چوہدری لیاقت52ہزار،صوبائی وزیر تنویر ملک1لاکھ2ہزار،ذوالفقار علی خان8لاکھ69ہزار،راجہ اویس60ہزار،مہرفیاض67ہزار،چوہدری لال حسین3لاکھ45ہزار، نذر حسین1لاکھ39ہزار روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔

پاکستان میں پارلیمنٹیرین انتہائی کم ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ ٹیکس چوری کرنے والوں میں سرفہرست ہیں ان لوگوں کے ذاتی اثاثے اربوں روپے ہیں ان کے گھروں کے گیس اور بجلی کے بل ہر ماہ لاکھوں میں آتے ہیں یہ لوگ ہر سال متعدد ممالک کے دورے کرتے ہیں ،ان کے بچے مہنگے ترین سکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں لیکن قومی خزانہ میں ٹیکس ادا کرنے میں بددیانتی برتتے ہیں۔