ماں اجازت دے تو بنی گالا کے قریب گھر تعمیرکر کے پی ٹی آئی کی خدمت کرتے گزار دوں،اداکارہ میرا

اتوار 20 اگست 2017 18:50

ماں اجازت دے تو بنی گالا کے قریب گھر تعمیرکر کے پی ٹی آئی کی خدمت کرتے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) اداکارہ میرا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ماں اجازت دے تو بنی گالاکے قریب اپنا ایک چھوٹا سا گھر تعمیر کرکے پی ٹی آئی کے ورکرز اور رہنمائوں کی خدمت کرتے کرتے گزار دوں۔

(جاری ہے)

عمران خان سے عشق بھی نہیں اور نہ ہی ان سے شادی کی خواہش ہے لیکن انکے ویژن پر جان قربان کرنے کو دل کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی انٹرویو میں کیا ،اداکارہ میرا کا کہنا تھا بنی گالا صرف عمران خان کو پسند نہیں ہے بلکہ وہ علاقہ انہیں بھی بہت پسند ہے اگر ماں اجازت دیدے تو لاہور کی کوٹھی فروخت کر کے ایک منٹ میں بنی گالا پہنچ جائوں۔

متعلقہ عنوان :