لداخ میں چینی اور بھارتی افواج میں تصادم کی ویڈیو سامنے آگئی

تصادم میں شامل چین اور بھارت کے فوجیوں کی تعداد 100 سے زائد تھی،بھارتی حکام نے ویڈیو کے مستند ہونے کی تصدیق کردی

اتوار 20 اگست 2017 18:50

لداخ میں چینی اور بھارتی افواج میں تصادم کی ویڈیو سامنے آگئی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) بھارت اور چین کے درمیان ہمالیہ کے متنازع سرحدی علاقے میں جھڑپ کی ویڈیو سامنے آگئی ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لداخ میں پنگونگ جھیل کے قریب دونوں ممالک کے فوجیوں میں شدید ہاتھا پائی ہورہی ہے۔ مخالف اہلکار ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جھیل کے کنارے اور پہاڑ کے دامن میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس جھڑپ میں دونوں طرف کے فوجیوں نے ایک دوسرے پر پتھرا بھی کیا۔ جھڑپ میں چند فوجی زخمی بھی ہوئے جنہیں ساتھی اہلکار اٹھا کر لے گئے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تصادم میں شامل چین اور بھارت کے فوجیوں کی تعداد 100 سے زائد تھی۔ بھارتی حکام کی جانب سے اس ویڈیو کے مستند ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ یہ واقعہ 15 اگست کو پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :