کوئی کچھ بھی کہے شریف خاندان میں واضح اختلافات ہیں، یاسمین راشد

میری انتخابی مہم کا 16واں روز ہے لیکن (ن)لیگ کی مہم نظر آرہی ہے اور نہ امیدوار،رہنما تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 اگست 2017 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کہے شریف خاندان میں واضح اختلافات ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 120 میں انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف 30 سال میں ایک ایسا ہسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں سے اپنا اور اپنے خاندان کا علاج کراسکیں، کوئی کچھ بھی کہے شریف خاندان میں واضح اختلافات ہیں، پہلے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کا کہا گیا بعد میں نواز شریف نے انہیں ہٹا دیا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ میری انتخابی مہم کا 16واں روز ہے لیکن (ن)لیگ کی مہم نظر آرہی ہے اور نہ امیدوار، الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک ووٹر لسٹ نہیں دی گئی، مجھے الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ میں غلط بیانی سے کام لے رہی ہوں لہذا اگر میں نے غلط بیانی کی ہے تو میرے اعتراضات کا جواب دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :