نیلم پوائنٹ کے قریب نوجوان نے موبائل اور نقدی کی شرط پر دریا میںچھلانگ لگا دی

اتوار 20 اگست 2017 18:50

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) کوہالہ تھانہ بکوٹ کی حدود نیلم پوائنٹ کے قریب علی ابرار نامی نوجوان سیاح نے موبائل انعام حاصل کرنے کی شرط لگا کر دریا میں چھلانگ لگا دی اور دریاکی تیز لہروں کے ساتھ بہہ گیا ۔بکوٹ تھانہ پولیس نے ساتھ آنے والے پانچوں نوجوان سیاحوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا ۔دوستوں کے کہنے پر دریا میں کود جانے والے سیاح کے والد محمد یوسف سکنہ گوجرانولہ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ 18اگست کو میرے بیٹے کو سیر کیلئے ساتھ لایا گیا ۔

(جاری ہے)

اسامہ ،طلحہ،زیشان ،شعیب،راحت عباس سکنہ گوجرانولہ نے 15ہزار نقد اور ایک موبائل فون دریا عبور کرنے کا انعام دینے کا کہا۔ علی ابرار نے دوستوں کے کہنے پر دریا کو عبور کرنے کیلئے چھلانگ لگائی اور وہ دریا کے پانی کی تیز لہروں کا مقابلہ نہ کر سکا اور ڈوب گیا، لاش کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایس پی ایبٹ آباد شمس الرحمان نے واقع کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔بکوٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 146جرم 322پی پی سی درج کرتے ہوئے چھلانگ لگانے سے پہلے بنائی جانے والی ویڈیو کی مدد سے پانچوں سیاح جوانوں کو گرفتار کر لیا علی ابرار گوجرانولہ کو رہائشی جس کی عمر 20سال بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :