صوفی کانفرنس اور مشاعرہ 31اگست کو ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں ہوگا

اتوار 20 اگست 2017 18:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) اردو اور پنجابی غزل کے بانی حضرت شاہ مرادؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر صوفی کانفرنس اور مشاعرہ 31اگست کو ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں منعقد ہوگا، بزم شاہ مراد ویلفیئر سوسائٹی اور چکوال پریس کلب کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے اس مشاعرے کیلئے راجہ مجاہد افسر کی سربراہی میں خواجہ بابر سلیم محمود، صوبیدار منظور حسین، بابو الفت حسین، سید توقیر حسین شاہ اور فضل الہی لال و لال پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو اس تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرے گی،صوفی کانفرنس کی صدارت معروف سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی کریں گے۔

(جاری ہے)

پروگرام گیارہ بجے دن منعقد ہوگا جس میں ملک بھر کے معروف سکالرز اور شعرائے کرام شرکت کرینگے، اس موقع پر معزز مہمانوں کو حضرت شاہ مراد کے دربار سے مًس ہوئی ہوئی چادریں بھی پیش کی جائیں گی۔