نوازشریف بیماری کا بہانہ بنا کرجبکہ مریم نرس بن کرلندن فرارہوجائیں گے،تجزیہ کارمبشرلقمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اگست 2017 18:34

نوازشریف بیماری کا بہانہ بنا کرجبکہ مریم نرس بن کرلندن فرارہوجائیں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20اگست2017ء) : سینئرتجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے نا اہل ہونے کی عدالت میں دوبارہ فیصلے پر نظر ثانی کے لئے درخواست دی ہے ، اگر نواز شریف کو دوبارہ اپنی نا اہلی نظر آئی یا نظر ثانی کی درخو است مسترد ہوئی، تو یہ اچانک اپنے دل کے دورے کی بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر لندن فرار ہو جائیں گے، جس کے ساتھ مریم نواز بھی نرس کے طور جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ رات کو میرے خواب میں آنے والی چڑیل نے مجھے خبر دی ہے کہ کلثوم نواز لندن کے دورے پر گئیں ہیں۔ جس کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا کہ ان کے لندن جانے کی کیا وجہ تھی ۔ کہا جا رہا ہے مریم نواز بہت جلد اپنے باہر کے بینک اکاؤنٹ سے کسی دوسرے بینک میں اپنی رقم منتقل کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے دوست جو کہ یونین بینک آف سویئزلینڈ میں تھے۔ وہ اب ان سے قطع تعلق ہو چکے ہیں اس بینک میں بھی جتنی رقم تھی وہ بھی دوسری جگہ منتقل کی جا رہی ہے ۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :