جے آئی یوتھ پاکستان کا پنجاب میں انٹراپارٹی الیکشن کا دوسرا مرحلہ پرامن اور منظم اندازمیں اختتام پذیر

اتوار 20 اگست 2017 18:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) جے آئی یوتھ پاکستان کا پنجاب میں انٹراپارٹی الیکشن کا دوسرا مرحلہ پرامن اور منظم اندازمیں اختتام پذیرہوگیا۔صوبے کی 1ہزاریونین کونسلزووارڈزمیں16,800امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔ جماعت اسلامی کے ضلعی ترجمان انعام الحق اعوان کے مطابق پنجاب میں 7لاکھ سے زائد نوجوان ووٹرزنے اپنا ووٹ کا سٹ کیا۔

(جاری ہے)

صوبے بھرکی طر ح ضلع راولپنڈی کی متعدد یونین کونسلزمیں بھی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرظفرالحسن جوئیہ سمیت پریذائڈنگ آفیسرز کی زیرنگرانی الیکشن کا عمل پرامن اندازمیں اختتام پذیر ہوا صبح8بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5بجے تک جاری رہی اس دوران محتلف سکولز،کالجزاور دیگرعمارات میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پرنوجوان کا رش دیکھا گیا۔ترجمان کے مطابق جے آئی یوتھ کے الیکشن متناسب نمائندگی کے تحت منعقد کئے گئے جن میں نوجوانوں کا جوش وخروش دیدنی تھا ۔

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے واہ کینٹ ،سہال،سنگرال،شکریال ،گنگال میں قائم پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اس موقع پر محمد تاج عباسی، محمدوقاص خان، انعا م الحق اعوان ، چوہدری عطا ء ربانی ،امتیازعلی اسلم،سردارتفہیم اعظم سمیت دیگرذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :