اسلامک ڈیموکریٹک پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس

اتوار 20 اگست 2017 18:20

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء)اسلامک ڈیموکریٹک پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر محمد بشیر طاہرمرکزی سیکرٹری جنرل پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات عابد کاظمی، مرکزی سیکرٹری مالیات عنایت علی شاہ، مرکزی صدر یوتھ کاظم بخاری،ضلعی راہنما یوتھ لیاقت مغل، سٹی صدر راجہ ظہیر، آئی ڈی ایس ایف کے صدر وسیم عباس سمیت متعددراہنمائوں وکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرکزی چیئرمین آئی ڈی پی سیّد علی اظہر شاہ کاظمی پر قاتلانہ حملے و سازشیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت و انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ بصورت دیگر آئی ڈی پی کسی بھی راست اقدام سے گریزنہیں کرے گی۔ آئی ڈی پی راہنمائوں نے اس موقع پر اظہا رخیا ل کرتے ہوئے کہاکہ وہ مرکزی چیئرمین کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اورہر سازش و حملے کامقابلہ کریں گے اور دہشت گرد عناصر کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیاجائے گا ۔