آزادکشمیر کے عوام کو صحت ، تعلیم اور روزگار کے مواقع بلا تخصیص فراہم کرنے کیلئے حکومت نے عملی اقدامات اٹھائے ‘ ریاستی عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے ‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میرٹ کی بحالی اور گڈ گورننس کا قیام کر کے جو تبدیلیاں لائی ہیں اسکے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں

آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی پارٹی کارکنان سے بات چیت

اتوار 20 اگست 2017 18:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام کو صحت ، تعلیم اور روزگار کے مواقع بلا تخصیص فراہم کرنے کیلئے حکومت نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ریاستی عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے میرٹ کی بحالی اور گڈ گورننس کا قیام کر کے جو تبدیلیاں لائی ہیں اسکے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد خطہ میں مختصر عرصہ میں میرٹ کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں آزادکشمیر کے سب سے بڑے محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نفاذ کر کے حقداروں کا حق محفوظ بنا دیا گیا ہے آنے والی نسلیں حکومتی اقدامات سے بھرپور استفادہ کرینگی پی ایس سی کی تشکیل نو کے بعد اب میرٹ پائمالی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا آزادخطہ کے پڑھے لکھے باصلاحیت نوجوانوں اب کسی سفارش کی ضرورت نہیں ان کا حق انہیں دہلیز پر ملے گا انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کو تعمیر و ترقی ،گڈ گورننس کے حوالے سے ایک اچھے یونٹ کے طور پر پاکستان کے دیگر صوبوں کے لیے بطور مثال پیش کرینگے جس کے لیے منصوبہ بندی کر لی ہے عوام کے حقوق کا تحفظ اور ریاست کے اندر ترقی ،خوشحالی برابری کی بنیاد پر مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے پاکستان کی مضبوطی و استحکام کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا محور و مرکز ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے