انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ترقیاتی کام جامع منصوبہ بندی کے تحت جاری ہیں، جان محمد بلوچ

اتوار 20 اگست 2017 18:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ ملیر کے عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کررہے ہیں، عوام کی فلاح و بہبود اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ترقیاتی کام جامع منصوبہ بندی کے تحت جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین عبدالخالق مروت کے ہمراہ یو سی بھٹائی آباد میں نکاسی آب منصوبوں کے 2 افتتاح اور 1 کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر یوسی چیئرمین اے ڈی سومرو، وائس چیئرمین امانت ضیاء، کونسلرسہیل راجپوت، عبدالحمید بلوچ، گل حسن سومرو، سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔ جان محمد بلوچ نے کہا کہ بلدیہ ملیر انتظامیہ عوام مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے نکاسی آب کے منصوبوں پر بجٹ کا بڑا حصہ خرچ کر رہی ہے، بلا رنگ ونسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔