نیشنل ایکشن پلان میں ساتھ دینے پر قائم علی شاہ اور خیبرپختونخوا حکومت کا شکر گزار ہوں، چوہدری نثار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 20 اگست 2017 18:05

نیشنل ایکشن پلان میں ساتھ دینے پر قائم علی شاہ اور خیبرپختونخوا حکومت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اگست ۔2017ء) چوہدری نثار نے نیشنل ایکشن پلان میں ساتھ دینے پر سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور خیبرپختونخوا حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے دوران مختلف قسم کی باتیں چلتی رہیں لیکن اپوزیشن جماعتوں خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اور سندھ میں قائم علی شاہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آپریشن میں حکومت اور وزارت داخلہ کا بھرپور ساتھ دیا۔