میڈیکل کالجزمیں داخلہ کیلئے ڈھائی ہزارسے زائدسٹوڈنٹس نے انٹری ٹیسٹ کا امتحان دیا

اتوار 20 اگست 2017 18:00

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء)میڈیکل کالجزمیں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کے سلسلہ میں امتحانی سنٹرمیں ڈھائی ہزارسے زائدسٹوڈنٹس کیلئے یونیورسٹی کے چاربلاکس کی34کلاس روم میں ٹیسٹ لینے کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔سیکرٹری کواپریٹوپنجاب محمدشہریارسلطان،کمشنرسرگودہاڈویژن ندیم محبوب اورڈپٹی کمشنرلیاقت علی چٹھہ نے انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے یونیورسٹی کی طرف سے سیکورٹی اورشفاف امتحان کے سلسلہ میں فول پروف انتظامات پراطمنان کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانکے ہمراہ رجسٹرارسرگودہایونیورسٹی مدثرکامران،پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹرحمیرااکرم،اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹرانعم ساجدملک،اے سی جی فاروق حیدرعزیزاورپروفیسرچوہدری محمداقبال بھی انکے ہمراہ تھے۔سیکرٹری محمدشہریارسلطان ،کمشنرندیم محبوب اورڈپٹی کمشنرلیاقت علی چٹھہ نے امتحانی سنٹرزکاتفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے سیکورٹی کے انتظامات کے علاوہ طلباوطالبات کے والدین کے بیٹھنے کیلئے کیے گئے انتظامات کابھی جائزہ لیا۔اس موقع پرسیکرٹری شہریارسلطان نے کہاکہ شفاف امتحانی نظام حکومت پنجاب کاقابل ستائش اقدام ہے جسکے ذریعے محنتی اورہونہارطلبا کوانکی محنت کاصلہ ملے گا۔