ہنگو، اے این پی کے سابق ضلعی صدر یوسف خان خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

اتوار 20 اگست 2017 18:00

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) ہنگو اے این پی کے سابق ضلعی صدر یوسف خان خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل شمولیتی جلسہ میں تحریک انصاف کے صوبائی ،ضلعی قیادت ،کارکنان ،عہدیداران ،اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق ہنگو ٹل روڈ پر یوسف خان ہائوس میں پاکستان تحریک انصاف کی شمولیت جلسہ کیا گیا۔

جس کے انعقاد کا مقصد سابق ضلعی صدر ضیاء عوامی نیشنل پارٹی ہنگو یوسف خان کا اُن کے خاندانوں اور سینکڑوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ہونا تھا۔اس موقع پر صوبائی رہنما ڈاکٹر مشتاق ، ضلعی جنرل سیکٹری ،نور آواز ایڈوکیٹ ،ضلعی رہنما ظہور شاکر ،دیگر قائدین اور کارکنان بھی موجود تھے جلسہ سے خطاب میں پی ٹی آئی قومی صوبائی اسمبلی ایم این اے حاجی خیال زمان اور کزئی ،ایم پی اے ہنگو شاہ فیصل خان ایم پی اے کو ہاٹ ضیاء اللہ بنگش اور دیگر مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف کی مخلصانہ سیاسی جدوجہد عوام کے لئے مشعل راہ بن چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اے این پی پاکستان اور پختونون کیساتھ مخلص ہوتی تو اپنے اسلاف کو افغانستان میں نہیں دفناتے۔ انہو ں نے کہا کہ پختون قوم سیاسی طور پر بیدار ہو چکی ہے اور اُن کو قومیت یا سیاسی نعروں سے ورغلانے کا دور گزر چکا۔مقررین نے کہا کہ کہ جے یو آئی کے قائد مو لانا فضل الرحمن اسلام کی آڑ میں اسلام آباد اور شاہی کرسیوں کے خواب دیکھ کر مر اعات لینے اور کماوُ مہم میں مصروف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے ٹھیکداروں کو صرف ،ذاتی سیاسی مفادات عزیز ہیں اور اسلام کے نام کو سیاس ی ڈھال کے طورپر پیش کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اور اے این پی نے گزشتہ 15 سال کے دوران اپنے اقتداروں میں صرف عوام کا خون چوس کر صوبے اور عوام کو استحصال سے دوچار کیا ۔انہوں نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف نے 4 سال کے قلیل عرصہ میں ضلع ہنگو میں ریکارڈ اربوں روپے کے ترقیاتی میگاپر اجیکٹس کی تکمیل کیساتھ ساتھ صوبے میں پولیس ،تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں انقلابی اصلاحات کر تے ہوئے خدمت کی مثال قائم کی ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو کے لئے 35 کروڑ روپے گیس فنڈز کے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ریلز ہو چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ رقوم جلد از جلد وزیر اعلی کے پی کے جاری کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت خیبر پختونخواہ حکومت سے تعاون نہیں کر رہی جسکی وجہ سے ترقی کی راہ میں روکاٹیں پیدا کی جارہی رہی ہے دریں اثناء اے این پی کے سابق ضلعی صدر یو سف خان نے باضابطہ شمولیت کے بعد خطاب میں کہا کہ اے این پی میرٹ اور عزت دونوں عدم دستیاب ہیں انہوں نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف میں لیڈر شپ جبکہ باقی سیاسی جماعتوں بشمول اے این پی ڈیلر ز کی حکمرانی ہے لیڈر شپ عوامی مفادات جبکہ ڈیلر ذاتی مفادات اور اقتدار کی جنگ لڑتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شمولیت کا فیصلہ قائد عمران خان کی مخلصانہ عظیم سیاسی جدوجہد سے متائثر ہو کر کیا ہے ۔اور حقیقی معنوں میں عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے عمران کا شانہ بشانہ ساتھ دیں گے۔