پولیس کے ہاتھوں پی ایس ایف کے سرگرم کارکن زوہیب گوندل کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے‘ پیپلز پارٹی پنجاب

گرفتار پولیس اہلکاروں کی ضمانت کروا کے انہیں ملک سے فرار کرانے کی سازش کی جا رہی ہے ،نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں

اتوار 20 اگست 2017 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے ہاتھوں پی ایس ایف کے سرگرم کارکن زوہیب گوندل کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود گواہان اور متاثرہ خاندان پر شدید دبائو ڈالا جارہا ہے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ کہ وہ مقدمے کی پیروی نہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پیپلزپارٹی مکمل طور پر مظلوم خاندان کے ساتھ کھڑی ہے،حکومت کا بھی فرص ہے کہ وہ گواہان اورمدعی خاندان کو تحفظ فراہم کرے۔انہوں نے کہا گرفتار پولیس اہلکاروں کی ضمانت کروا کے انہیں ملک سے فرار کرانے کی سازش کی جا رہی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پنجاب میں پولیس گردی کو لگام ڈالی جائے اور سیاسی کارکنوں کے خلاف پولیس گردی کی شرید مذمت کی جائے۔وزیر اعلی پنجاب ابھی تک ماڈل ٹائون سانحے کا جواب نہیں دے سکے،پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے خلاف اب کوئی ایسا حادثہ ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :