نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آخری رات تک مجھے کابینہ میں شامل کرنے کی کوشش کرتے رہے، چوہدری نثار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 20 اگست 2017 17:49

نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آخری رات تک مجھے کابینہ میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اگست ۔2017ء) چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انہیں آخری وقت تک منانے کی کوشش کرتے رہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ اختلاف رائے کی وجہ سے میں کابینہ سے علیحدہ ہوا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم خاقان عباسی اور نواز شریف کے شکر گزار ہیں کہ وہ لوگ انہیں کابینہ میں شمولیت کیلئے آخری وقت تک مناتے رہے یہاں تک کہ آخری رات بھی شاہد خاقان عباسی نے مجھے منانے کی کوشش کی۔ لیکن اختلاف رائے کے باعث میں کابینہ سے علیحدہ ہوا اور اپنی بات پر قائم ہوں۔میرا اختلاف کل بھی تھا اور آج بھی ہے۔