شمال مشرقی لندن کے گودام میں آتشردگی سے شہر پر دھوئیں گے گہرے بادل چھا گئے

اتوار 20 اگست 2017 17:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) شمال مشرقی لندن کے ایک گودام میں آتشردگی کے باعث شہر پر دھوئیں گے گہرے بادل چھا گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح مشرقی لندن کے ایسکس سٹی کے گودام میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے ایک سو فائر فائٹروں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ۔اس رپورٹ کے مطابق گودام میں لگی اس آگ نے قریب واقع ایک صنعتی یونٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تاحال ممکنہ جانی نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ۔جمعرات کے روز بھی برطانیہ کے شہر گلاسگو میں زرعی اجناس فروخت کرنے والی ہول سیل مارکیٹ آتشزدگی کے نتیجے میں جل کر خاکستر ہوگئی تھی۔آتشزدگی کے پئے در پئے واقعات برطانوی عوام کے لیے ڈرانے خواب میں تبدیل ہوگئے ہیں۔تیرہ جون کو مغربی لندن کے گرنفل ٹاور میں لگنے والی بھیانک آگ کے نتیجے میں اسی افراد ہلاک اور درجنوں بری طرح جھلس گئے تھے۔