سال میں پہلی مرتبہ بگ بین گھڑیال 4 سال تک بند رہے گی

اتوار 20 اگست 2017 17:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء)لندن 4 سال تک بگ بین گھڑیال کی گھنٹی نہیں بجے گی۔ اس دوران اس کی مختلف مرحلوں میں مرمت کی جائے گی۔ویسٹ منسٹر ہال کے مینار میں نصب بگ بین گھڑیال کی روشنیاں 70 سال میں پہلی مرتبہ بجھائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی حکام کے مطابق بگ بین کو 21 اگست کی دوپہر کو بند کر دیا جائے گا، اور اگلے 4 سال تک اس کی مختلف مرحلوں میں مرمت کی جائے گی۔ 158 سالہ پرانی گھڑی کی روشنیاں صرف 2 عالمی جنگوں کے دوران بند رکھی گئی تھیں۔دوسری جانب لندن کے شہریوں نے بگ بین کو طویل عرصے تک بند رکھنے کے فیصلے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد وزیر اعظم تھریسامے نے پارلیمانی کمیٹی کو فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت کی ہے۔