پارٹی میں کوئی انتشار نہیں ، پارٹی پہلے سے زیادہ متحد ہے ، چوہدری نثارکے ہوتے ہوئے بہت اچھے اچھے کام ہوئے ، چوہدری نثار کو یہ گلہ ہے کہ ان کے نکتہ نظر پر عمل کیا جاتا تو شائد یہ نقصان نہ ہوتا،وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا بیان

اتوار 20 اگست 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی انتشار نہٰں ، پارٹی پہلے سے زیادہ متحد ہے ، وزارت داخلہ میں چوہدری نثار علی خان کے ہوتے ہوئے بہت اچھے اچھے کام ہوئے ہیں ، مجمع لگتا ہے کہ چوہدری نثار کو یہ گلہ ہے کہ ان کے نکتہ نظر پر عمل کیا جاتا تو شائد یہ نقصان نہ ہوتا۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزارت داخلہ میں چوہدری نثار علی خان کے وزیر داخلہ ہوتے ہوئے بڑا کام ہوا ہے ، بہت اچھے اچھے کام ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی پہلے سے زیادہ متحد ہے ، پہلے سے زیادہ لوگ یکسو ہیں ، چوہدری نثار نے اپنی پچھلی پریس کانفرنس میں بھی کہا تھا کہ مجمع مشاورت کے عمل سے علیحدہ کردیا گیا ہے اس کے بعد وہ دوبارہ مشاورت کے عمل میں شامل ہوگئے ۔ میرا خیال ہے اب پھر سے وہ مشاورت کے عمل میں نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ چوہدری نثار کو یہ گلہ ہے کہ ان کے نکتہ نظر پر عمل کیا جاتا تو شائد یہ نقصان نہ ہوتا۔