2ہزار جعلی سفارتی پاسپورٹ، 32ہزار جعلی پاسپورٹ کینسل کئے، 20ہزار سے زائد افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالے، چوہدری نثار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 20 اگست 2017 17:36

2ہزار جعلی سفارتی پاسپورٹ، 32ہزار جعلی پاسپورٹ کینسل کئے، 20ہزار سے زائد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اگست ۔2017ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں 4سالہ دور کی کارکردگی پیش کی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 32ہزار پاسپورٹ کینسل کئے۔2ہزار جعلی سفارتی پاسپورٹ کینسل کئے جس میں متعدد اعلیٰ شخصیات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہزاروں شناختی کارڈ جعلی تھی۔20ہزار سے زائد نام ای سی ایل سے نکلے۔سخت دباوٴ کے باوجود 10کروڑ سے زائد غیر قانونی موبائل سمز بند کیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اعلان سے پہلے ہی میں نے اسلحہ لائسنس پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ 2لاکھ سے زائد غیر ممنوعہ بور اسلحہ کے لائسنس منسوخ کئے۔