کلر سیداں میں زہریلے سانپ نے شہری کو ڈس لیا

اتوار 20 اگست 2017 17:10

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) کلر سیداں کے نواحی علاقے میں زہریلے سانپ نے شہری کو ڈس لیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر محمد انور نے اے پی پی کو بتایا کہ کلرسیداں کے نواحی علاقے دوبیرن کلاں کے رہائشی محمد اشرف کوزہریلے سانپ نے ڈس لیا جس پر اسے ہسپتال لایا گیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں ہے۔