پنجاب میں صحت کی بہترین سہولیات کے لئے تیزی سے کام ہو رہا ہے،قمر الاسلام راجہ

اتوار 20 اگست 2017 17:10

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) ایم پی اے انجئنیر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تیزی سے کام ہو رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداںاور رورل ہیلتھ سینٹر بگاشیخاں میں ہفتہ صحت کیمپ کے دورے کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور سر کاری ہسپتالوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

صوبے میں صحت کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے جس سے عام لوگوں کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :