چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سے کچھ دیر پہلے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 20 اگست 2017 17:04

چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سے کچھ دیر پہلے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اگست ۔2017ء) چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سے کچھ دیر پہلے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے جاتی عمرہ میں ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چوہدری نثار کی متوقع پریس کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم سے چوہدری نثار سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو سے آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ اور وزارت داخلہ پر شدید الزامات عائد کئے تھے۔ جس کے جواب آج چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔