صنعتی انقلاب کے ذریعے بے روزگاری پر قابو پایا جا سکتا ہے ،راجہ عامر اقبال

حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکے فروغ کے لیے اقدامات کری,پاکستان ڈیویلپمنٹ سمٹ سے خطاب

اتوار 20 اگست 2017 16:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال نے کہاہے کہ حکومت ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکے فروغ کے لیے فوری اقدامات کرے،کاٹیج انڈسٹری معشیت کی ترقی کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کرتی ہے ،نجی شعبے کے تعاون سے ایس ایم ای سیکٹر کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔

پاکستان ڈیویلپمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو سمینار سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عامر اقبال نے کہا کہ سال 2025تک ملک میں ستر لاکھ کے قریب نوجوان یونیورسٹیوں سے ماسٹرز اور ایم فل کی ڈگریاں لے کرفارغ التحصیل ہو چکے ہوں گے ہمیں ان کے روزگار کے بارے میں سوچنا ہو گا، صنعتی انقلاب کے ذریعے ہی بے روزگاری پر قابو پایا جا سکتا ہے انڈسٹری اکیڈمی رابطوں کو بڑھانا ہو گا تعلیم یافتہ نوجوانوں کو علم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی دینا ہو گا سی پیک کے تناظر میں ہنر مند افرادی قوت کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے مقابلے کی فضا میں بھی اضافہ ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ برآمدات کے فروغ کے لیے روایتی شعبوں سے ہٹ کر دوسرے شعبوں میں بھی سرما یہ کاری کے مواقع تلاش کر نے چایئیں جن میں ماربل، قیمتی پتھر، زیورات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

راجہ عامر اقبال نے کہا کہ خطے کے باقی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی برآمدات صلاحیت ہونے کے باوجود کم ہیں حکومت کو ملک میںایس ایم ای شعبے کے فروغ کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے جن میں برآمدی مصنوعات پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی، ٹرانسپورٹیشن کے لیے دوسرے ملکوں کی منڈیوں تک براہ راست رسائی اور سرحدوں پر کولڈ سٹوریج کی سہولت اور کسٹم اور کارگو کی فوری کلئیرنس شامل ہیں آسان اور نرم شرائط پر قرضے دیئے جائیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں توانائی کی کمی کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے حکومت کو چایئے کہ وہ توانائی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرے اور صنعتوں کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :