مطالبات کی عدم منظوری ، انجمن پٹواریاں کا پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان

اتوار 20 اگست 2017 16:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) انجمن پٹواریاں نے مطالبات کی منظوری کے لیے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان ؔکر دیا ہے ۔انجمن پٹواریاں کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انجمن پٹواریاں کا ہنگامی اجلاس گذشتہ روز تحصیل آفس راولپنڈی میں قائم مقام جنرل سیکریٹری پنجاب چوہدری تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی صدر محمد شبیر بھٹی،جنرل سیکریٹری خان زیادراجہ، تحصیل صدر حاجی جاوید اختر ملک تحصیل جنرل سیکریٹری چوہدری اعجاز ریاض سمیت کثیر تعداد میں پٹواریوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے تمام نکات کی منظوری تک پورے پنجاب میں مکمل ہڑتال رہے گی اور زمین ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کا بھی مکمل بائیکاٹ رہے گا۔اجلاس سے جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری تنویر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک بھی چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :