خواتین کے لیے ہر یونین کونسل میں سلائی ٹریننگ سنٹر بنائے جائیں گے،رفعت عباسی

اتوار 20 اگست 2017 16:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کلچرل ونگ پنڈی ڈویژن کی صدر رفعت عباسی نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے ہر یوسی کی سطح پر سلائی ٹریننگ سینٹر بنائے جائیں گے تاکہ خواتین گھر بیٹھ کر اپنا باعزت روز گار کر سکیں۔

(جاری ہے)

ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہوں فوٹو سیشن کی بجائے اگر ہم عملی طور پر کسی غریب کی مالی جانی اخلاقی مدد کریں تو سیاست بھی عبادت بن جاتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی سے کبھی کوئی ذاتی مفاد نہیں لیا اور نہ لیں گے الیکشن 2018میں مسلم لیگ ن کی خواتین اور بچوں کے لیے ہر یونین کونسل کی سطح پر ایسے اقدامات کریں گے جس سے غریب بے سہارا بچوں اور خواتین کو ہنر مند اور تعلیم سے آراستہ ہوں گے رفعت عباسی نے خواتین سے کہا کہ وہ الیکشن2018میں مسلم لیگ ن کی سپہ سالار بن جائیں اور مریم نواز کی طرح ہر مشکل سے لڑنا سیکھیںتاکہ پاکستان میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر سکیں۔