پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات

مویشی منڈیوں اور اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر جانوروں کیلئے سپرے کا انتظام ، خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں

اتوار 20 اگست 2017 16:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) زاہد سعید نے پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو فوری طور پر تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے مانیٹرنگ، رپورٹنگ اور سرویلنس کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ڈینگی پر قابو پانے کیلئے یہی وقت کام کرنے کا ہے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ پشاور میں ڈینگی کی صورتحال کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کیا جانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے بہتر علاج معالجے کیلئے ڈاکٹروں کو ٹریننگ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرویلنس ٹیمیں کام کے معیار پر خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اضلاع میں انٹمالوجسٹس تعینات کر دیئے گئے ہیں۔جن اضلاع میںمزید عملہ کی ضرورت ہے وہاں بھی ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کی جائے گی ۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید نے سیکرٹری لائیوسٹاک ڈاکٹر نسیم صادق کو بھی ہدایت کی کہ کانگووائرس سے بچائو کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ مویشی منڈیوں اور تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر جانوروں کیلئے سپرے کا انتظام کیا جائے اوراس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :