راولپنڈی میں مرغبانی کا تربیتی کورس (آج ) شروع ہو گا

اتوار 20 اگست 2017 16:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) مرغبانی کے شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے راولپنڈی میں تربیتی کورس (آج )21اگست سے شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

سینئر پو لٹر ی ر یسر چ آ فیسر شعبہ تو سیع راولپنڈی ڈ اکٹر عبد ا لر شید نے اے پی پی کو بتایاکہ پو لٹر ی ر یسر چ انسٹی ٹیوٹ را ولپنڈ ی کے ز یر اہتما م مرغبانی کا ایک ہفتے کا تر بیتی کو ر س 21اگست سے شروع ہو گا جس میں شر کا ء کو جد ید ٹکینا لو جی کے استعما ل کے ذ ر یعے اپنی پیدا وار بڑ ھا نے اور مختلف بیماریو ں پر قا بو پا نے کے طر یقے سکھا ئیں جا ئیں گے تا کہ وہ اس کو رس سے فا ئد ہ اٹھا کر اپنی پید اوار میں خا طر خو اہ اضا فہ کر کے معا شی طو ر پر مستحکم ہو نے کے ساتھ ساتھ اس کاروبار کو مز ید فر و غ بھی د ے سکیں۔

انہوں نے بتایاکہ کورس 26-اگست تک جاری رہے گا جس کے اوقات کار صبح 08:00 تا01:00بجے تک ہوں گے ۔کورس میں شرکت کے لیے خواہشمند خواتین و حضرات اپنی رجسٹر یشن -21اگست تک جمع کروا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی سہولت کے لیے اس کورس کی کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے۔