پنجاب فوڈ اتھارٹی کیجوسزتیار کرنے والی کمپنیز کو 25ستمبر کی ڈیڈ لائن جاری

اتوار 20 اگست 2017 16:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملکی اور غیر ملکی برانڈ کے جوسز کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کرنے کے لیے متعلقہ کمپنیز کو 25ستمبر کی ڈیڈ لائن دے دی ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جوسز میں خالص پھلوں اورغیر قدرتی اجزاء کی مقدار کا تعین کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈبے والے جوسز بنانے والی تمام کمپنیوں کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ۔

اس ضمن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہاہے کہ کمپنیاں جوسز میں غیرقدرتی اجزاء اور خالص پھلوں کی مقررہ مقدار یقینی بنائیں۔25 ستمبر تک ہدایت پر عمل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز 2017 کے مطابق انگور جوس میں غیرقدرتی اجزاء دس فیصد اور خالص اجزاء 50 فیصد ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

سیب جوس میں غیرقدرتی اجزاء ساڑھے گیارہ فیصد اور خالص اجزاء 50 فیصد ہونے چاہئیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اس ہدایت نامے کے آم جوس میں غیرقدرتی اجزاء ساڑھے تیرہ فیصد اور خالص اجزائ25 فیصد لازم ہیں۔سنگترہ جوس میں غیرقدرتی اجزاء گیارہ اعشاریہ آٹھ فیصد اور خالص اجزاء 50 فیصد ضروری ہیں۔آڑو جوس میں غیرقدرتی اجزاء ساڑھے دس فیصد اور خالص اجزاء 40 فیصد ہونے چاہیئں۔ہدایات نامے کے مطابق انار جوس میں غیرقدرتی اجزاء 12 فیصد اور خالص اجزاء 25 فیصد ضروری ہیں۔فالسہ جوس میں غیرقدرتی اجزاء 11 فیصد اور خالص اجزاء 30 فیصد ہونالازم ہیں۔ہدایت نامے میں مزید کہا گیا گیا ہے کہ تمام کمپنیاں جوسز کے لیبل پر دونوں اجزاء کی مقدار واضح طور پر لکھیں۔ اورجوسز کے ڈبوں پر فوڈ اتھارٹی سے تصدیق شدہ لیبل استعمال کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :