پنجاب بھر میں انسداد مکھی مہم (آج ) سے شروع ہو گی

اتوار 20 اگست 2017 16:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) محکمہ زراعت پنجاب کی زرعی اجناس کو مکھیوں سے نجات دلانے کے لئے چھ روزہ انسداد مکھی مہم ( آج )21اگست سے شروع ہو گی جو کہ 26اگست تک جاری رہے گی ۔ترجمان نے مزید کہا کہکہ پھل کی مکھی پر قابوپانے کے لئے 30 اضلاع میں منصوبہ تیزی سے جاری ہے ۔ اس منصوبہ سے پھل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور اس سے کاشتکار کو بہتر منافع ملے گا ۔

پنجاب کے 10 اضلاع میں امرود، دس اضلاع میں کینو اور دس اضلاع میں آم پر پھل کی مکھی کو پہلے ہی کنڑو ل کررہے ہیں ۔یہ چار سالہ منصوبہ ہے جو2019میںمکمل ہوگا ۔ ترجمان نے کہاکہ انسداد مکھی مہم کامقصد کسانوںمیں اس مکھی کے خاتمہ کے متعلق شعور اجاگر کرناہے ۔ ترجمان نے مزید بتایاکہ کپا س کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں میں رس چو سنے والے کیڑے کُتر کر کھانے والے کیڑوں کی نسبت زیا دہ نقصان دہ ہیں کیو نکہ رس چوسنے والے کیڑے کپاس کی فصل سے ابتدا ء ہی سے پتو ں کا رس چو س کر پو دوں کو کمز ور کر نا شر وع کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

رس چو سنے وا لے کیڑ وں میں معا شی نقصان کے لحاظ سے سفید مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ کپاس کو کیڑوں سے محفوظ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔محکمہ زراعت دشمن کیڑوں کوختم کرنے کے لئے دوست کیڑے پہلے ہی کسانوں کو مفت فراہم کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :