خطے کے ممالک میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے کوالیفائیڈ اور تربیت یافتہ اساتذہ کی قلت پر قابو پانے کی ضرورت ہے‘افتخار علی ملک
جنوبی ایشیاکے خطے میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ایک لاکھ 96 ہزار ماہرین تعلیم کو تدریسی عمل کیلئے بھرتی کرنے کی ضرورت ہے‘میڈیا سے گفتگو
اتوار 20 اگست 2017 16:30
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے کوالیفائیڈ اور تربیت یافتہ اساتذہ کی قلت پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاکے خطے میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ایک لاکھ 96 ہزار ماہرین تعلیم کو تدریسی عمل کیلئے بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔
افتخار علی ملک نے کہا کہ جنوبی ایشیاکے خطے کی اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے تربیت یافتہ اساتذہ کی صلاحیتوں سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نیپال میں سارک چیمبر کے ایجوکیشن ونگ کے تحت منعقدہ اجلاس میں خطے کے ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ معیاری تعلیم وتربیت کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی کے علمی اور انتظامی تجربات سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وی سی طالبات کو بہترین اور معیاری تعلیم وتربیت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں جس سے علمی شعبہ میں صنفی امتیاز کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پندرہ سال سے زائد مرد وخواتین کی شرح تعلیم بالترتیب 74 اور 52 فیصد ہے جو بڑا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا وطالبات کو مساوی تعلیم وتربیت کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی کا کردار بڑا نمایاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیپال اجلاس میں نیپال، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا اور افغانستان کے شرکانے کہا کہ جنوبی ایشیامیں مشترکہ تعلیمی ایجنڈے کے فروغ میں پنجاب یونیورسٹی کا کردار قابل تعریف ہے جس سے استفادہ کی ضرورت ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ سارک چیمبر کی تجویز ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں خطے کے تمام ممالک کے طلبا وطالبات کو تعلیمی مواقع فراہم کئے جائیں اور اس کی ڈگری کوتسلیم کیا جائے جس سے خطے کے ممالک میں معیاری تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.