امریکا میں چوبیس گھنٹوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 23 افراد ہلاک، 62زخمی ہو گئے

اتوار 20 اگست 2017 16:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) امریکا میں چوبیس گھنٹوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 23 افراد ہلاک اور 62زخمی ہو گئے - صرف ریاست ایلینوئے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے تیرہ واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں دو افراد ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیویارک کے علاقے بروکلین میں بھی فائرنگ میں دوافراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔فائرنگ کے واقعات کا اندراج کرنے والے مرکز کے مطابق پچھلے اڑتالیس گھنٹے میں مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ایک سو ساٹھ واقعات رونما ہوئے جن میں چون افراد ہلاک اور ایک سو پندرہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :