صیہونی فوجیوں کی کاروائی ، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

اتوار 20 اگست 2017 16:30

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) صیہونی فوجیوں نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے غرب اردن میں ایک اور فلسطینی نوجوان کوگولی مارکر شہید کردیا ہے۔صیہونی حکومت کے پولیس ترجمان نے اتوار کو دعوی کیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے زیاد یوسف زہران نامی ایک فلسطینی نوجوان کو گولی ماردی جس کے پاس چاقو تھا۔

(جاری ہے)

فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس کے جنوب میں زعترہ چیک پوسٹ کے قریب اس فلسطینی نوجوان کو گولی ماری۔

صیہونی فوجیوں نے ہفتے کی شام بھی ایسا ہی دعوی کرکے نابلس میں ہی ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا تھا۔صیہونی فوجی پچھلے دوسال سے فلسطینی نوجوانوں کو اس بے بنیاد دعوے کے تحت گولی مار کر شہید کردیتے ہیں کہ ان کے پاس چاقو تھے۔

متعلقہ عنوان :