برطانیہ کا 9رکنی سائیکل سوار حج کارواں مدینہ منورہ پہنچ گیا

جن ممالک سے گزرے وہاں کے لوگوں کو بتایاکہ اسلام رواداری اور امن کا علمبردار مذہب ہے،عبدالواحد ڈان وائٹ

اتوار 20 اگست 2017 16:30

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) برطانیہ کا 9رکنی حج کارواں سائیکلوں پر سوار ہوکر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ کارواں کے سربراہ عبدالواحد ڈان وائٹ کے مطابق ہمارے ساتھیوں نے طے کیا تھا کہ وہ امسال سائیکلوں کے ذریعے فریضہ حج کا سفر طے کرینگے۔ مشرقی لندن کی مسجد کے سامنے سے کارواں روانہ ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

6ہفتے میں 3ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا۔یہاں سے مکہ مکرمہ کا رخ کریگا۔کارواں فرانس ، سوئٹزر لینڈ ، اٹلی ، یونان اور مصر ہوتے ہوئے جدہ اور وہاں سے مدینہ منورہ مسجد نبوی شریف کی حاضری کیلئے پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سفر حج کا ایک مقصد دینِ اسلام کی خوبصورت تصویر پیش کرنا بھی ہے۔ ہم جن ممالک سے ہوکر گزرے وہاں کے لوگوں کو بتایاگیا کہ اسلام رواداری اور امن کا علمبردار مذہب ہے۔

متعلقہ عنوان :