ڈینگی کے مسئلے کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہئے‘ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا متاثرہ لوگوں کے پاس نہ آنا افسوسناک ہے‘ مشکل کی اس گھڑی میں ہر کسی کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے‘ ڈینگی کے لئے ٹیمیں بھیجنے پر پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 20 اگست 2017 16:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ ڈ ینگی کے مسئلے کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہئے‘ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا متاثرہ لوگوں کے پاس نہ آنا افسوسناک ہے‘ مشکل کی اس گھڑی میں ہر کسی کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے‘ ڈینگی کے لئے ٹیمیں بھیجنے پر پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر کسی کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔

ڈینگی کے لئے ٹیمیں بھیجنے پر پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر کسی سیاسی بات کی طرف نہیں جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مسئلے کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہئے۔ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا متاثرہ لوگوں کے پاس نہ آنا افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ لوگوں کی اکثریت ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہے۔

پنجاب ڈینگی وبائس ے گزر چکا ہے اور ہم نے اسے شکست دی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ہماری ٹیم نے یہاں پہنچ کر کام شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ تہکال میں ہمارا یونٹ آٹھ سو کے قریب مریضوں کو دیکھ چکا ہے کے پی کے حکومت کہہ رہی ہے کہ ہمیں آپ کی ضرورت نہیں۔ وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے ڈاکٹرز کی ٹریننگ ضروری ہے کے پی کے حکومت کے ٹیم ممبر بن کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت فوراً ڈینگی رسپانس کمیٹی بنائے۔