نواز شریف کی قیادت میں جمہوریت کے تحفظ کا سفر جاری رہے گا ، میں ذمہ داری کو پوری تن دہی اور فرض شناسی سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا ، وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا اجتماع سے خطاب

اتوار 20 اگست 2017 16:30

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں جمہوریت کے تحفظ کا سفر جاری رہے گا ، میں ذمہ داری کو پوری تن دہی اور فرض شناسی سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت داخلہ کا قلم دان سنبھالنے کے بعداپنے حلقہ انتخابپہنچنے پر استقبالی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہا میرا وزیر داخلہ بننا میرے علاقے کے عوام کااعزاز ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جب وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال چودھری نارووال کی حدود میں داخل ہوئے تو چودھری بشیر احمد گجر بائی پاس پر یوسی بدوملہی کے چیئرمین چودھری امجد فاروق گجر اوروائس چیئرمین خواجہ خالد محمود وائیںکی قیادت میں بینڈ باجے کے ساتھ مسلم لیگ زندہ باد ، میاں نواز شریف زندہ باد اور احسن اقبال زند ہ باد کے نعروں کے ساتھ نہایت شاندار استقبال کیا گیا۔اور ان کے گلے میں ہار پہنائے اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔ اس موقع پر ضلع کونسل نارووال کے چیئرمین احمد اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ استقبال کرنے کے لیے شہریوں نے کثیر تعدا دمیں شرکت کی۔