Live Updates

متحرک رہنماء عائلہ ملک کا پارٹی قیادت پرعدم اعتماد، پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اگست 2017 16:19

متحرک رہنماء عائلہ ملک کا پارٹی قیادت پرعدم اعتماد، پی ٹی آئی چھوڑنے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2017ء ) : تحریک انصاف کی متحرک رہنماء عائلہ ملک نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس پرانہوں نے پارٹی سے دوریاں بھی اختیارکرلی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی متحرک رہنماء عائلہ ملک نے پی ٹی آئی قیادت پرعدم اعتماد کااظہارکردیاہے۔ جس پرانہوں نے پارٹی چھوڑنے کافیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

عائلہ ملک کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنے کی مسلم لیگ ن کی رہنماء سمیراملک نے بھی اپنے ٹویٹراکاؤنٹ میں تصدیق کردی ہے۔

سمیراملک نے کہاکہ میری بہن عائلہ ملک جلد پی ٹی آئی کوخیربادکہہ دیں گی۔اسی وجہ سے عائلہ ملک آج کل پارٹی سے دوریاں اختیارکیے ہوئے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل پی ٹی آئی کی متحرک رہنماء عائشہ گلا لئی نے عمران خان پرسنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پارٹی چھوڑ دی۔جبکہ نازبلوچ نے پارٹی میں خواتین کی عزت نہ ہونے پرپیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات