Live Updates

روہڑی کی معروف سماجی شخصیت میاں منیب قادری نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اگست 2017 16:04

روہڑی کی معروف سماجی شخصیت میاں منیب قادری نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی
روہڑی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2017ء ) : روہڑی کی معروف سماجی شخصیت میاں منیب قادری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کے پیش نظرسندھ میں سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے سندھ کے مختلف علاقوں میں جوڑتوڑ کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ سندھ میں روہڑی کی ممتازسماجی شخصیت اور سابق ڈی آئی جی کے پوتے میاں منیب قادری نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرد یا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ہی ملک کوبحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :