اسلامی یونیورسٹی، ڈاکٹر منیر کی کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا

اتوار 20 اگست 2017 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر منیر کی تصنیف ’’رائٹ آف چلڈ ان اسلام ‘‘کی تقریب رونمائی ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔تقریب رونمائی جامعہ کی شریعہ اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی کانفرنس کی نشست کے دوران منعقد کی گئی تھی جس میں ملک بھر سے ججوں ، وکلاء،صحافیوں، مذہبی سکالرز اور دانشوروں نے مقالات پیش کیے اور بچوں کے حقوق پر اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں کتاب پر تبصرہ نگاروں نے اسے اسلام میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے ایک جامع کاوش قرار دیا اور مصنف کی طرف سے اہم موضوعات پر بحث وتحقیق کو سراہا۔ تقریب سے ڈی جی پشاور جوڈیشل اکیڈمی جسٹس خورشید اقبال ، اسلامی یونیورسٹی خواتین کیمپس کی ڈائریکٹر فرخندہ ضیاء، شعبہ قانون کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق احمد ، ڈی جی اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ ڈاکٹر حسن الامین نے خطاب کیا ۔ بعدازاں ڈاکٹر منیر احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :