خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے خلاف حکومت پنجاب سرگرم

میڈیا پر کے پی وزیرصحت کا فون نہ سننے کا شکوہ کرنے کے بعد شہرام ترکئی کی رابطہ کرکے پنجاب حکومت سے سہولت لینے پر آدگی محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے فاٹا سیکرٹریٹ کابھی دورہ کیا، ٹیم خیبرایجنسی کابھی دورہ کریگی اورفاٹا کے ڈاکٹروں کوانسدادڈینگی کے حوالے سے تربیت دیگی

اتوار 20 اگست 2017 16:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے خلاف حکومت پنجاب سرگرم ہوگئی ۔ پنجاب کے وزیر صحت میڈیکل ٹیم کے ہمراہ تہکال میں موجود رہے ۔ میڈیا پر کے پی وزیرصحت کا فون نہ سننے کا شکوہ کرنے کے بعد شہرام ترکئی نے رابطہ کرکے پنجاب حکومت سے سہولت لینے پر آدگی ظاہر کی ۔ محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے فاٹا سیکرٹریٹ کابھی دورہ کیا، ٹیم خیبرایجنسی کابھی دورہ کریگی اورفاٹا کے ڈاکٹروں کوانسدادڈینگی کے حوالے سے تربیت دیگی ۔

حکومت پنجاب کی جانب سے پشاور میں ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ تہکال میں میڈیکل کیمپ لگا دیا گیا ہے ۔ موبائل ہیلتھ یونٹ میں دو سو سے زائد افراد کا معائنہ کیا گیا جن میں سے بیس افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔

(جاری ہے)

جنہیں اسپتال ریفر کردیا گیا۔ پنجاب کے وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے بھی تہکال کا دورہ کیا ۔ میڈیکل کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سیاست کے لیے نہیں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے آئے ہیں لیکن کے پی حکومت تعاون کے لیے تیار نہیں ۔

انہوں نے میڈیا پر صوبائی وزیرصحت شہرام ترکئی سے فون موصول نہ کرنے کا شکوہ کیا۔ میڈیا پر خبر چلنے کے بعد شہرام ترکئی کی جانب سے وزیرصحت پنجاب سے رابطہ کیا گیا جس میں انہوں نے پنجاب حکومت سے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے سہولیت لینے پر امادگی ظاہر کی ۔ وزیرصحت پنجاب خیبرٹیچنگ اسپتال بھی گئے جہاں پر انہوں نے ڈینگی سے متاثرہ زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ۔

ادھر گورنرخیبرپختونخوا کی درخواست پر محکمہ صحت پنجاب کی انسداد ڈینگی ٹیم نے فاٹا سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے فاٹاسیکرٹریٹ کو ڈینگی کی روک تھام کے کے لیے ہر ممکن تعاون کرانے کی یقین دہائی کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی انسدادی ڈینگی ٹیم خیبرایجنسی کادورہ بھی کرے گی اور فاٹا کے ڈاکٹروں کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے تربیت بھی دے گی۔