پشاور، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،9 اشتہاریوں سمیت تین سو سے زائد جرائم پیشہ افراد گرفتار

اتوار 20 اگست 2017 16:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران نو اشتہاریوں سمیت تین سو سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پشاور کیپٹل سٹی پولیس نے مختلف تھانوں کے حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائیک اپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران نو اشتہاریوں سمیت تین سو ایک جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔ غیر قانونی طورپر رہائش پذیر ایک سو تیس افراد کو بھی حراست میںلیا گیا ہے ۔ ملزمان سیاٹہتر پستول،گیارہ کلاشنکوف،چار رائفل،نو نائن ایم ایم کے پستول سات بندوق اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ۔ پندرہ بوتل شراب اور انتالیس کلومنشیات بھی قبضے میں لے لی۔

متعلقہ عنوان :