صوابی اور بنوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے

اتوار 20 اگست 2017 16:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) صوابی اور بنوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ بنوں سے نامعلوم شخص کی لاش بھی ملی پولیس کے مطابق صوابی کے علاقہ مانیری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ملزمان فرئرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ ادھر بنوں کے علاقہ منڈان کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ نیو جنرل بس اسٹینڈ سے لاش ملی جسکی شناخت نہ ہوسکی ۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :