پشاور ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا معائنہ جاری

اتوار 20 اگست 2017 16:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) پشاور میں ڈینگی کی وبا پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا معائنہ جاری ہے ۔ بیس افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اسپتال ریفر کردیا گیاہے۔ پنجاب حکومت کی جانب ڈینگی سے سب سے سے زیادہ متاثرہ علاقے تہکال میں میڈیکل کیمپ لگا یا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ میں ڈینگی سے متاثرہ لوگ کثیر تعداد میں پہنچ گئے۔ موبائل ہیلتھ یونٹ میں ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ افراد میں نوجوان اور بچے شامل ہیں ۔ ڈینگی یونٹ انچارچ ڈاکٹر عمران نیازی کا کہنا ہے کہ ابتک دو سو سے زائد افراد کیمپ میں معائنے کے لیے آچکے ہیں جن میں سے بیس افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی۔ متاثرہ افراد کو ابتدائی طورپرادویات فراہم کرنے کے بعد اسپتال ریفر کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :