نوجوان نسل کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے فتنے سے بچانے کیلئے ہر سطح پر کوششیں کرنی ہوں گی ‘طاہر محمود اشرفی
حکومت کو داخلہ پالیسی کو از سر نو بنانا ہو گا ، قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہو گا ‘چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب
اتوار 20 اگست 2017 16:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال کا دین ہے ، اسلام کے نام کو انتہاء پسند اور دہشت گرد تنظیمیں بدنام کر رہی ہیں، داعش جیسی تنظیموں کی وجہ سے آج مسلم امة مصائب و مسائل کا شکار ہے ، نوجوان نسل کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے فتنے سے بچانے کیلئے ہر سطح پر کوششیں کرنی ہوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ عراق ، شام ، یمن کو فرقہ وارانہ تشدد کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے اور اب فساد پھیلانے والی قوتوں کا ہدف پاکستان اور سعودی عرب ہیں، حکومت کو داخلہ پالیسی کو از سر نو بنانا ہو گا ، قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کو ہر سطح پر پھیلایا جائے ، مذہب کے نام پر انتہاء پسندی ، دہشت گردی کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں دینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مدارس ، مساجد اسلام کے حقیقی پیغام کے مرکز ہیں ، علماء کو باہمی اتحاد سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو شکست دینی ہو گی ۔ انہوں نی۶ کہا کہ ماہ ستمبر کو ’’دفاع ختم نبوت دفاع پاکستان ‘‘کے طور پر منایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.