بلوچستان کے چاراضلاع میں تین روز ا نسداد پولیو مہم )آج)سے شروع ہو گی

اتوار 20 اگست 2017 16:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) بلوچستان کے چاراضلاع میں تین روز ا نسداد پولیو مہم آج (پیر) سے شروع ہوگی ۔ہنگامی کارروائی مرکز کے صوبائی چیف کوآرڈی نیٹر سید فیصل نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور مستونگ میں پانچ سال کی عمر کے تقریباً آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 3824ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں-

متعلقہ عنوان :