’’انسانیت کاتحفظ ‘‘باکردار معاشرے کی تشکیل میںمضمرہے‘راغب حسین نعیمی

اپنے اندر چھپی خوبیوں کو تلاش کرکے معاشرتی ترقی کیلئے استعمال کرنا بہترین عمل ہے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

اتوار 20 اگست 2017 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) نعیمیہ انٹلیچوئل فورم کے زیراہتمام ’’کردار سازی ‘‘کے عنوان سے پہلی ماہانہ تربیتی ورکشا پ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میںمدارس دینیہ کے 30سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہا کہ ’’انسانیت کاتحفظ ‘‘باکردار معاشرے کی تشکیل میںمضمرہے جبکہ اپنے اندر چھپی خوبیوں کو تلاش کرکے معاشرتی ترقی کیلئے استعمال کرنا بہترین عمل ہے۔

مؤثرتبلیغ بھی اچھے کردارواخلاق سے ہی ممکن ہے۔معاشرے کی تعمیر اورکردارسازی کیلئے مطالعہ کے کلچر کوفروغ دیاجائے۔ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت انسان ہم میں انتہائی خصوصیات پائی جاتی ہیںجن کوتلاش کرنااوران کومجمع کرنابہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

کردار سازی کے مختلف طریقہ کار ہیں لیکن ایفائے عہدوحسن سلوک،وقت کی قدر وپابندی،امانت داری اورعمدہ کلام ایسی صفات ہیں جوکہ ہرصاحب کردار میںہونالازم ہیں اس حوالے سے عالم دین پرسب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرے کے باقی افراد سے اعلیٰ اخلاق کامالک ہو۔

معاشرے میں عام آدمی کی ہرقسم کی غلطی پردرگزرکیاجاسکتاہے لیکن عالم دین کی غلطی پر درگزر نہیںکیاجاسکتا کیونکہ ایک عالم دین اپنے معاشرے کے رہنے والوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔